Eid milad

عید میلاد النبیﷺ

ماہِ ربیع الاوّل میں وہ فقیدا لمثال اور عدیم النظیر ہستی کائنات میں رونق افروز ہوئی جس کے بارے ایک حدیثِ قدسی کا مفہوم ہے کہ اے محبوب ﷺ اگر آپؐ کے وجود کو ہستی کی خلعت پہنانا مقصود نہ ہوتا تو بزم النفس و آفاق کا دامن زندگی، جمال ، کمال اور اقبال کے نگینوں کی چمک سے معرٰی رہتا۔ لہٰذا دی لارڈز سکول نے اپنی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اِمسال بھی عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرایک روح پرورمحلِ میلاد کا انعقادکیا۔