Eid Milad un Nabi 2025

Eid Milad un Nabi

تمام انبیاء کے سردار، تمام جہانوں پر رحم فرمانے والے، گنہگاروں کی شفاعت کرنے والے، حرم مکہ اور حرم مدینہ کے نبی، بیت المقدس اور خانہ کعبہ دونوں قبلوں کے امام، امامِ حسن و حسین کے نانا، ہمارے آقا عظمت و رفعت والے حضرت محمد خاتم النبیین ﷺ پر لاکھوں سلام۔
بروز جمعۃ المبارک بتاریخ 19 ستمبر 2025 ، دی لارڈز انٹرنیشنل سکول سسٹم کی فضاؤں میں محفلِ میلادِ مصطفےٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ و طلبہ نے شانِ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

 

Eid milad

عید میلاد النبیﷺ

ماہِ ربیع الاوّل میں وہ فقیدا لمثال اور عدیم النظیر ہستی کائنات میں رونق افروز ہوئی جس کے بارے ایک حدیثِ قدسی کا مفہوم ہے کہ اے محبوب ﷺ اگر آپؐ کے وجود کو ہستی کی خلعت پہنانا مقصود نہ ہوتا تو بزم النفس و آفاق کا دامن زندگی، جمال ، کمال اور اقبال کے نگینوں کی چمک سے معرٰی رہتا۔ لہٰذا دی لارڈز سکول نے اپنی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اِمسال بھی عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرایک روح پرورمحلِ میلاد کا انعقادکیا۔